خیبر پی کے میں وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء کرپشن کر رہے ہیں: مولانا عطاء الرحمن

تونسہ شریف (نامہ نگار) جے یو آئی کے رہنما مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا نیا پاکستان کا نعرہ ناکام ہو گیا ہے۔ خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، وزیراعلیٰ سمیت تمام وزراء کرپشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ بہت جلد پی ٹی آئی خیبر پی کے کی حکومت خود چھوڑ دے گی  یہ بات انہوں نے سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ عطاء اﷲ خان تونسوی کی رہائش گاہ پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا عطاء الرحمن نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...