رملہ (اے پی پی) اسرائیل کے پاس دھماکہ خیز مواد سے لیس 80 ایٹمی وار ہیڈز تیار حالت میں موجود ہیں اور تل ابیب حکومت چاہے تو ان کی تعداد دوگنا کرتے ہوئے کچھ عرصے میں 115 سے 190 نیو کلیئر وار ہیڈز تیار کر سکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس امر کا انکشاف کثیرالاشاعت عبرانی اخبار "ہارٹز" نے اپنی حالیہ اشاعت میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل بھی جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ 1967ء سے 2004ء تک اسرائیل سالانہ دو سے تین ایٹمی وار ہیڈ تیار کرتا چلا آیا ہے۔
اسرائیلی ہتھیار