اوکاڑہ(نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما ءحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی زرداری کے لیے ”نواز شات“ کا سلسلہ جاری ہے ۔ان کی صدارتی مدت کے اختتام پر گارڈ آف آنر دینا بھی اسی ”نوازش “ کا حصہ تھا۔”مخدوموں“کا ”طلسم“ بھی صدارتی مدت کے اختتام کی طرح اب ختم ہو چکا ہے ۔ موجودہ دور حکومت میں موجود ”خادمین“کی موجودگی میں سابق دور کے ”مخدومین“ اور ”پرویزوں“ کی دال گلتی دکھائی ہی نہیں دیتی۔سندھ کی گورنری کے حوالہ سے وفاق کشمکش کا شکار ہے تاہم اپنی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ہاتھ کا گورنر لگانا میاں برادران کی مجبوری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمراءاوکاڑہ کے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشرت العباد کی ”عیش“ کا دور صدارتی مدت کے اختتام پر ہی ختم ہو گیا تھا۔ صدارتی مدت کے بعد بھی ان کا گورنر کی سیٹ پر رہنا ایک معجزہ اور بونس ہی ہے ۔انہوں نے کہ”وڈے“عہدوں پر سابق دور میں فائز رہنے والے دونوں ”پرویز“پرویز مشرف اور پرویز اشرف مشکلات کا شکار ہیں ان کی مشکلات میں ابھی مزید اضافہ ہونے والا ہے جبکہ ”نکے پرویز“ پرویز الٰہی بھی گمنامی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن رواں سال کے اختتام تک ہوتے دکھائی نہیں دے رہے تاہم ان کا بلا وجہ التواءموجودہ حکومت کے گلے کا ”پھندا“بھی بن سکتا ہے۔
حافظ حسین احمد
نوازشریف کی زرداری کیلئے ”نوازشات“ کا سلسلہ جاری ہے: حافظ حسین احمد
نوازشریف کی زرداری کیلئے ”نوازشات“ کا سلسلہ جاری ہے: حافظ حسین احمد
Sep 17, 2013