ملتان(وقائع نگار خصوصی) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ڈینگی کے حوالے سے شعور کی آگاہی اور ڈینگی کے خاتمہ کےلئے طلباءو طالبات کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایم ایس ہال میں ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عطاءالرحمن نے طلباءو طالبات کی ٹریننگ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں ڈینگی کے خاتمہ کےلئے تربیت فراہم کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد فاروق‘ ڈاکٹر ممتاز کلیانی‘ زین بلوچ‘ تنویر تابش‘ امتیاز وڑائچ اور دیگر موجود تھے۔ آخر میں ڈاکٹر عطاءالرحمن نے 100 سے زائد طلباءو طالبات میں والنٹیرز جیکٹس تقسیم کیں بعد ازاں رضاکاروں نے وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے ساتھ ملاقات کی اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے انہیں بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نے والٹینرز کے جذبہ کو سراہا اور مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد فاروق نے وائس چانسلر کو بتایا کہ رضاکار بلامعاوضہ کام کو جاری رکھیں گے اور زکریا یونیورسٹی کو ڈینگی سے مکمل طور پر محفوظ بنا کر دم لیں گے۔ زکریا یونیورسٹی کے سو والنٹیٹرز 18ستمبر کومحکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مل کر زکریا یونیورسٹی کے تمام شعبوں اور رہائشی کالونیوں میں ڈینگی مچھر اور اس کے لاروے کی تلاش کےلئے ویکٹر سرویلنس کریں گے اور یہ سرگرمی سنٹرل لیبارٹری سے شروع کی جائے گی۔
ڈینگی ٹریننگ