اولڈ بوائے

مکرمی! ورزش کرکے اپنے آپ کو جوان اور فٹ رکھنا بہت اچھی عادت ہے، بعض آدمیوں کا جسمانی ڈھانچہ ہی ایسا ہوتا ہے کہ جس پہ بڑھتی عمر اتنی اثر انداز ہوتی نظر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ ذہنی طور پر اپنے آپکو ” منڈے شنڈے“ ہی سمجھتے رہتے ہیں، اور اپنی حرکات و سکنات و سوچ سے دوسروں کو بھی ”چلبُل پانڈے“ جیسا تاثر دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، منڈے شنڈے سمجھنے کی حد تک تو کئی حرج نہیں، مگر بڑھتی اور ڈھلتی عمر کے ساتھ بندہ اگر اپنی سوچ اور حرکات و سکنات میں دانشمندانہ رنگ نہ بھرے تو یقین جانئے وہ سرکس کا جوکر ہی لگے گا، کسی دوسرے کیلئے رول ماڈل نہ بن پائے گا، عمر کی ہر سٹیج کی اپنی ہی خوبصورتی ہے اس خوبصورتی کو گڈمڈ کرکے بد صورتی میں نہیں بدلنا چاہئے۔(محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...