اسلام آباد میں دھرنے

Sep 17, 2014

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! اگر مسلمان اللہ کے قانون اور رسول کے طریقوں پر زندگی گذارے جو ایسی زندگی نہ صرف شاندار ہو جاتی ہے بلکہ جاندار بھی ہو جاتی ہے پیارے رسول سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا مسلمان زنا کرسکتا ہے،آپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں کرسکتا ہے پھر اسی شخص نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا مسلمان جھوٹ بول سکتا ہے تو حضور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہرگز بھی جھوٹ نہیں بول سکتا، آپ کی یہ بات سننے کے بعد دل عش عش کرتا ہے کہ اسلام آباد کے دھرنوں میں طاہر القادری اور عمران خان نے جھوٹ کے جو ریکارڈ قائم کیے ہیں میں سمجھتا ہوں کے دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ عمران خان قادری صاحب کے ساتھی بن کر طرح طرح کے الٹی میٹم دیتے ہی جوکہ کم و بیش بالا آخر جھوٹ ثابت ہوتے ہیں۔ عمران خان کا مطالبہ کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں، میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیں، میرا عمران خان سے ایک سوال ہے کہ کیا کسی کا جرم ثابت ہوئے بغیر کسی کو سزا دینی چاہئے، میرا نوازشریف کو مشورہ ہے کہ وہ کسی قیمت پر بھی استعفیٰ نہ دیں۔(قاضی اعجاز)

مزیدخبریں