نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈکاپریو کو آب و ہوا میں تبدیلی کیلئے امن کا پیغام رساں مقرر کر دیا۔ بان کی مون نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ مسٹر ڈکاپریو کا ماحولیاتی تحریک میں اہم کردار ہے۔ وہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈکاپریو کو 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کی دعوت بھی ہے۔ ڈکاپریو نے کہا کہ یہ عہدہ میرے لئے اعزاز ہے۔
لیونارڈو ڈکاپریو ماحولیاتی تبدیلی کیلئے اقوام متحدہ کے پیغام رساں مقرر
Sep 17, 2014