پنشن ہولڈر ز کو اے ٹی ایم کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Sep 17, 2014

کراچی ( وقائع نگار ) چیئرمین ای او بی آئی محمد ایوب شیخ نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پنشن ہولڈرز کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس سے ملک بھر میں پنشن لینے والے لاکھوں افراد کو سہولت حاصل ہوگی ۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ایوب شیخ نے کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ جاری کرنے کیلئے بینک الفلاح سے معاہدہ ہونیوالا ہے اور پنشنرز کو 2،3ماہ میں کارڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پنشنرز ملک بھر میں کسی بھی جگہ اے ٹی ایم رقم نکلوا سکیں گے۔

مزیدخبریں