ابوجا(اے ایف پی) نائجیریا میں فوجی بغاوت کے الزام میں 12 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی فیصلے میں کہا گیا ان اہلکاروں نے رواں برس شمال مشرقی شہر میدو گوری میں فوج کی 7 ویں ڈویژن کے کمانڈنگ افسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوئوں کیخلاف لڑائی میں شریک تھے۔ کورٹ کے صدر بریگیڈیئر جنرل چکوے میکا اوکونو نے کہا ان سزائوں کی ملٹری اتھارٹی توثیق کریگی تو عملدرآمد ہو گا لیکن جرم کی نوعیت سنگین ہے۔
بغاوت کا الزام: نائجیریا میں 12 فوجیوں کو سزائے موت
Sep 17, 2014