لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبہ پنجاب میں بدترین سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کیلئے ’’چیف منسٹرز فنڈ فار فلڈ ریلیف‘‘ قائم کردیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے تمام ارکان اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی ’’چیف منسٹرز فنڈ فار فلڈ ریلیف‘‘ میں ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان کے عوام، بیرون ملک پاکستانیوںاور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے وہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کرکے ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔