ریاض(این این آئی)سعودی عدالت نے 13 انتہا پسندوں کو دس سال تک کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ۔ ان سعودی شہریوں پر الزام تھا کہ انہوں نے عسکریت پسند گروپوں کی بیرون ملک مدد کی تھی،رپورٹس کے مطابق 13 افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 13 کا تعلق ان 32 سزا یافتگان سے ہے جو مبینہ طور پر القاعدہ کے تکفیری نظریے کے حامی ہیں۔