واشنگٹن(این این آئی+ نمائندہ خصوصی)امریکہ نے پھر عراق میں زمینی فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا،گزشتہ روز امریکی جرنیلوں نے صدربراک اوباماکوعراق میں داعش سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اورمتبادل اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر جائنٹ چیفس آف سٹاف مارٹن ڈیمپسی نے کہاکہ فضائی حملوں کے لیے امریکی فوجی عراق میں اتارسکتے ہیں،اوباما عراق میں زمینی فوج بھی بھیجنے پر غورکررہے ہیں،جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے۔اس موقع پر صدر اوباما نے کہاکہ عراق میں کسی قسم کی کارروائی کے لیے ہرطرح سے تیار ہیں اورداعش کا خاتمہ کریں گے۔
عراق میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں: امریکی جنرل ڈیمپسی نے عندیہ دیدیا
Sep 17, 2014