راولپنڈی( آن لائن ) راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عامل اور اس کے شاگرد کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کمیٹی چوک پر واقع عامل نجف شاہ کے دفتر میں نجومی جاوید اقبال اس کے چچا غلام رضا کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،رات گئے گھر نہ آنے پر متوفی جاوید اقبال کے بھائی قیصر نے دفتر میں جاکر دیکھا تو دونوں افراد مردہ پائے گئے،جس نے فوری طورپر واقعے کی اطلاع تھانہ سٹی کو کردی،پولیس نے دونوں افراد کی نعشیں قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی اور مدعی قیصر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔