افغانستان: طالبان کا ضلعی انتظامیہ کے کمپائونڈ پر خودکش حملہ،2 پولیس اہلکاروں سمیت4 ہلاک،41 افراد زخمی

کابل (اے ایف پی)کابل کے نواحی شہر پغمان میں طالبان نے خودکش کار بم دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت4 ہلاک اور راہگیروں سمیت 41زخمی ہوگئے پولیس کے ترجمان عباد اللہ کریمی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بمبار نے لوکل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایا ۔ ہلاک ہونیوالوں میں سینئر پولیس افسر بھی شامل ہے۔ ادھر وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب داعش نے بھی حملے کی تصدیق کردی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے 6ماہ کے دوران پر تشدد افغان میں 1600شہری مارے گئے3329زخمی ہوئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن