کراچی (صباح نیوز+ اے پی پی) سپریم کورٹ نے کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے بارے میں ایم ڈی واٹر بورڈ کی رپورٹ مسترد کر دی اور کہا کہ مافیا نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ واٹر ٹینکر مافیا نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے، شہریوں کو مہنگا پانی فروخت کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پانی ہے توپائپ لائن سے کیوں نہیں آتا۔ ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ حکومت سندھ واجبات ادا نہیں کر رہی، واجبات ملنے پر مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ تاہم عدالت عظمی نے چیف سیکرٹری سندھ کو کل طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے : سپریم کورٹ ‘ غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی رپورٹ مسترد
Sep 17, 2015