5 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کرپشن، 2 لینڈ ایکوزیشن کلکٹرز سمیت 13 ملزموں کیخلاف چالان تیار

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور گورنمنٹ فنڈز میں کروڑوں کی خورد برد پر 2 لینڈ ایکوزیشن کلکٹر میاں رؤف احمد، میاں خالد اقبال سمیت 13 ملزموں کیخلاف چالان عدالت میں بھجوا دیا۔ ملزموں کے خلاف دیگر مقدمات کے ریکارڈ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اختیارات کے غیر قانونی استعمال، گورنمنٹ فنڈز میں 5 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار روپے کے خورد برد کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا جس پر اینٹی کرپشن نے انکوائری کا آغاز کیا اور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر میاں رؤف احمد اور میاں خالد اقبال گرداور محمد فاروق، ہیڈ کلرک وغیرہ کیخلاف 2013ء میں مقدمہ درج کیا جس کے بعد ملزموں کیخلاف تفتیش مکمل ہونے پر چالان منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن عدالت میں بھجوا دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چالان میں ملزموں کو قصووار قرار دے دیا گیا۔
انٹی کرپشن/ چالان

ای پیپر دی نیشن