لاہور میں 21 ہوٹل، برگر، ملک شاپس سیل، گوجرانوالہ، جعلی مشروب ساز فیکٹری پکڑی گئی

لاہور+ گوجرانوالہ (کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سربراہی میں واہگہ، گلبرگ، شالیمار، سمن آباد، راوی داتا گنج بخش ٹاؤنز کی ٹیموں نے 21 شوارما، برگر، نان شاپس، دودھ کی دکانوں، ہوٹلوں، بیکریوں، فاسٹ فوڈ کے مراکز کو کچپ میں سٹارچ، ورکرز کا میڈیکل نہ کرانے، صفائی کی ن اقص صورتحال، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت، پیکنگ پر ایکسپائری ڈیٹ مٹا کر غلط تاریخ درج کرنے، فوڈ لائسنس نہ ہونے، کھلی نالیوں، ہاتھ دھونے کا صابن دستیاب نہ ہونے، کاؤنٹر نصب نہ کرنے، بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر سیل اور بھاری جرمانے کئے۔ مختلف ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، جی بلاک، فیصل ٹاؤن، شادمان، اچھرہ، کریم مارکیٹ، رام پورہ میں کارروائی کی۔ راوی ٹاؤن کی ٹیم نے ایک ٹی سٹور کو سیل کیا جس کے مالکان نے غیر قانونی طور پر سٹور کھول لیا جس پر مقدمہ درج کرا کے دو افراد کو گرفتار کرا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر رفاقت علی نسوانہ کی سربراہی میں بین الاقوامی برانڈ کے جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ چار افراد گرفتار، مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سینکڑوں جعلی مشروب کی بوتلیں اور مشینری قبضہ میں لیکر فیکٹری سیل کر دی گئی۔
فوڈ اتھارٹی چھاپے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...