موجودہ حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کی حامل ہے: پرویز رشید کی ماسکو میں ورلڈ فوڈ فیسٹیول میں گفتگو

Sep 17, 2015

ماسکو (آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کی حامل ہے‘ پاکستان کے کارباری حضرات روس کی مارکیٹوں میں اپنا مقام پیدا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو میں جاری ورلڈ فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی سٹالز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کی ضرورت ہے۔ پاکستانی پھل‘ سبزیاں اور اجناس اپنے ذائقے اور خوشبو کے حوالے سے لاجواب ہیں۔ کاروباری افراد ذاتی فائدے کے ساتھ ملک کے لئے بھی سرمایہ کما سکتے ہیں۔ پاکستانی بزنس مین شفاف کاروبار سے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے سٹالز کے معیار کو بھی سراہا۔
پرویز رشید

مزیدخبریں