نجکاری کمشن نے لیسکو سمیت ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں میں بھرتی پر پابندی لگا دی

لاہور ( کامرس رپورٹر) نجکاری کمیشن کی جانب سے لیسکو سمیت9کمپنیوں نے گریڈ ایک سے16تک ہزاروں ملازمین کی بھرتی پر اعتراضات اٹھا ئے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے لیسکوسمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ملازمین کی بھرتیوں پرپابندی عائد کر دی ہے۔جبکہ لیسکو سمیت9ڈسٹربیوشن کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے ملازمین کی بھرتیوں پرپابندی عائدکئے جانے کے عمل کو قومی مفادکیخلاف قرار دیا ہے وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق لیسکو سمیت9کمپنیوں نے گریڈ ایک سے16تک ہزاروں ملازمین کی بھرتی کاعمل مکمل کرلیاتھا جس میں لاہورسے ساڑھے5ہزار ملاز مین نے تحریری امتحان اورانٹرویو دیے تھے تاہم نجکاری کمیشن نے بھرتیوں پر اعتراضات اٹھا ئے تھے جس پر وفاقی حکومت نے لیسکوسمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ملازمین کی بھرتیوں پرپابندی عائد کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن