لاہور(کامرس رپورٹر) حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام معاملات پر نجی شعبے کو اعتماد میں لے تاکہ نہ صرف یہ عظیم الشان منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو بلکہ نجی شعبہ بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے لاہور چیمبر میں پاک چین اقتصادی راہداری اور نجی شعبے کی اہمیت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان ماہرین میں لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، چینی قونصل جنرل یو بورن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ محمد جہانزیب خان،ڈاکٹر سلمان شاہ شامل تھے۔