چائینہ کوزین ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر چین میں پاکستان کی کامیاب نمائندگی کے بعد کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق وطن واپس آگئے۔ شنگھائی میں 5 ستمبر 2015ء کو شروع ہونے والی بین الاقوامی تقریب چھ روز تک جاری رہی۔ احمد شفیق نے فوڈ ایسوسی ایشن کے صدر اور 30 ممالک سے آئے ہوئے نمائندوں کی موجودگی میں پاکستانی کھانوں کے بارے میں معلوماتی خطاب کیا۔ ان کی پریزنٹیشنز کو نہ صرف شرکاء کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی بلکہ ان سے پاکستانی کھانوں کے بارے میں دوسرے ممالک سے آئے شرکاء کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوا۔
کوتھم کے چیف ایگزیکٹو احمد شفیق چین میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے
Sep 17, 2015