لاہور(سٹاف رپورٹر)خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے پنجاب میں مزید ادارے قائم کئے جائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب آصف سعید منہیس نے ایک محکمانہ اجلاس کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت کے لئے متعدد پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جن کی وجہ سے خصوصی بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ممکن ہو جائے گا۔