رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن )کے رہنماء متوقع بلدیاتی یونین کونسل بابلیانہ 274کے آزاد امیدوارچیئرمین سردار محمد صدیق ڈوگر اور وائس چیئرمین رائومشرف مبارک نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بلدیاتی امیدوار وں کو ٹکٹ میرٹ پر نہ دینے سے لیگی کارکنان دھڑے بندی کا شکارہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع مکوانہ میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین رائو مشرف مبارک کہا کہ عوام کے اصرار پر آااد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔