ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہعوام دشمن ہے : عوامی تحریک

Sep 17, 2015

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز اور عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری عارف چودھری نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ یہ ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 7دن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 20روپے اضافہ عوام کو زندہ درگور کر دینے کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں