لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپور ٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے قومی سلیکشن کمیٹی میں رد و بدل کرتے ہوئے شہباز جونیئر کی جگہ قاسم خان کو کمیٹی میں شامل کر لیا ہے۔ شہباز جونیئر کو دوبارہ موقع دیا جائے گا ۔ راولپنڈی کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والے قومی جونیئر ٹیم کے دو روزہ ٹرائل میں قاسم خان کو دیگر سلیکٹرز کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب شہباز جونیئر کا کہنا ہے کہ بغیر کوئی وجہ بتائے مجھے ہٹانا سمجھ سے بالا ہے، اگر فیڈریشن کی نئی انتظامیہ کو کوئی تحفظات تھے تو انہیں مجھ سے بات ضرور کرنی چاہئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگر تنقید سے بچنے اور کسی کی سفارش پر ایسا کیا ہے تو یہ زیادتی کی گئی ہے۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سے بات ضرور کرونگا۔
قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی شہباز جونیئر کی جگہ قاسم خان شامل
Sep 17, 2015