قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔20ستمبر تک جاری رہنے والے کیمپ میں زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیم کے علاوہ چند نوجوان کھلاڑی بھی ٹریننگ میں حصہ لیں گے ۔ کھلاڑیوں میں رومان رئیس ،ظفر گوہر ،محمد اصفر ،افتخار احمد اور فیصل مبشر شامل ہیں ۔ فزیکل فٹنس کے حوالے سے ہونے والے تمام سیشنز کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیا جائیگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے 24ستمبر کو ہرارے ر وانہ ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...