مکرمی! میرے والد غلام اصغر خان ای او بی آئی کے پنشنر ہیں عمر 85 سال ہے۔ جسمانی اور ذہنی طور پر معذور ہیں۔ پہلے ای او بی آئی کی پنشن این بی پی سے ملتی تھی۔ اب بنک الفلاح کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے جہاں رجسٹریشن کے بعد پنشنر کو این ٹی ایم کارڈ جاری ہو جاتا ہے۔ مگر رجسٹریشن کے بعد تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے ایم ٹی ایم کارڈیوایکٹویشن نہ ہو رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب ایکٹویشن کے لئے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پنشنر سے بات کروائی جائے۔ ان کو بتایا کہ پنشنر نہ سن ستاہے اور نہ بول سکتا ہے تو جواب ملا کہ برانچ سے این ٹی ایم کارڈ ایکٹویشن کروالیں۔ بنک الفلاح مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن دو مرتبہ اپنے والد کو لے کر گیا ہوں۔ بنک کے افسر کے تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ ایکٹویشن برانچ سے کارڈ کا کہا مگر ایکٹویشن برانچ کا جواب یہ ہے کہ پنشنر سے ان کی بات کروائی جائے۔ باوجود بنک مینجر کی تصدیق کرنے کے۔ جو لوگ فالج، ذہنی، نفسیاتی مریض ہیں ان کے لئے نئے سسٹم میں آسانی پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا ہوگئی ہے۔ ای او بی آئی اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ یا تو بنک کے مینجر کی تصدیق پر معذور افراد کا کار Activate کیا جائے یا ان کو پرانے طریقہ کار کے مطابق این بی پی سے پنشن سے ادا کی جائے۔(محمد حسنین اصغر خان، 209 نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور۔ 0334-4182234)