الیکشن کمیشن کا دعوی جھوٹا ہے

مکرمی! الیکشن کمیشن نے دعوی کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا پہلا مرحلہ مکم ہوگیا ہے۔ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی و تجدید 2016ءکے تحت 10 اگست سے گھر گھر تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تھا جو 29 اگست کو مکمل ہوا۔ الیکشن کمشن کا یہ دعویٰ چھوٹا ہے۔ ہمارے علاقے گرین لین سٹریٹ 7 آفیسرز کالونی والٹن روڈ پر الیکشن کمشن کا کوئی نمائندہ نہیں آیا اور نہ انہوں نے نئے ووٹوں کا اندراج کیا ہے۔ میری اپنی فیملی کے 5 ووٹ درج ہونے سے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ الیکشن کمیشن لاہور کے عملے کا محاسبہ کریں اور ہمارے علاقے میں سروے ٹیم بھجوائیں جو گھر گھر جا کر نئے ووٹوں کا اندراج کرے اور جو افراد فوت ہوچکے ہیں انکے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کرے۔ (چوہدری صفدر علی بندیشہ گرین لین سٹریٹ 7 آفیسرز کالونی والٹن روڈ لاہور کینٹ)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...