مکرمی! روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے حکومت پنجاب سے گزارت ہے ک ہمارے گاﺅں میں نکاسی آب کا کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے سارے گاﺅں میں پانی نالیوں اور بازاروں میں کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہرطرف تعفن اور بدبو پھیلی رہتی ہے۔ مسجد میں نماز کے لئے جانے والوں کو بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عورتوں اور بچوں کا گزرنا تو بہت ہی محال ہوچکا ہے۔ افسوس کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہم لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور کوئی ہمارا پرسان حال نہیں۔ گاﺅں مچھروں کی نرسری بن چکا ہے اور لوگ ملیریا سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہیں ہیں۔ براہ کرم اس کا نوٹس لیں اور جلد الز جلد گاﺅں سے نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے۔ (محمد ارشد مڑ گاﺅں موضع متھرومہ ضلع چنیوٹ)
نکاسی آب کا مسئلہ حل کیاجائے
Sep 17, 2016