لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، پاک فوج نے ضرب عضب اپریشن میں بڑی کامیابیاں سمیٹیں،کشمیری عوام اپنے حقوق کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور اس کی ہمنوا اپوزیشن جماعتیں اقتدار میں آنے کے لئے چور دروازے ڈھونڈ رہی ہیں،حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی ہے۔