سندھ ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججزکی توثیق کیلئے سپریم جوڈیشل کمشن کا اجلاس 26ستمبر کو طلب

اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائیکورٹ کے 9ایڈیشنل ججزکی توثیق کے لئے سپریم جوڈیشل کمشن کا اجلاس 26ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ، جس میں سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس غلام حیدر، جسٹس محمد اقبال مہر، جسٹس خادم حسین شیخ، جسٹس ذوالفقار احمد خان، جسٹس عبدالغنی سومرو، جسٹس محمود احمد خان، جسٹس کریم خان آغا، جسٹس انور حسین اور جسٹس فیصل کمال عالم کی توثیق پر غور کیاجائے گا۔چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے چارسینئر ترین ججزجسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ،جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس جاوید اقبال، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، ممبر پاکستان بار کونسل یسین آزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اورصوبائی وزیر قانون شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن