نیپالی وزیراعظم کا دورہ بھارت، مودی سے ملاقات، تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم

Sep 17, 2016

نئی دہلی (اے ایف پی) نیپال کے وزیراعظم پشیا کمال دہال نے اپنے نئی دہلی کے دورہ کے دوران کہا کہ وہ نئے قومی آئین پر سب کو ساتھ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس نئے آئین کے باعث نیپال کے اپنے قریبی اتحادی بھارت کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا گزشتہ برس مدھیسی اقلیت کی جانب سے کئی ماہ جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد حکومت ایسا آئین چاہتی تھی جو نیپالی معاشرے کے تمام طبقوں کیلئے قابل قبول ہو۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کے بعد پشیا دہال نے کہا آپ جانتے ہیں میری حکومت نے آئین پر عملدرآمد کے مرحلے پر ہر ایک کو ساتھ لینے کی انتھک کوشش کی ہے۔ نیپال کی سابق حکومت نے الزام لگایا تھا کہ بھارت نے مدھیسیوں کی حمایت میں نیپال کی مکمل ناکہ بندی کردی تھی۔ تاہم اقتدار سنبھالنے کے بعد پشیا دہال کی جانب سے بھارت کے پہلے دورے کو بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ مودی نے کہا نیپال کو آئین پر کامیابی سے عملدرآمد جامع مذاکرات کے ذریعے کرانا چاہئے۔

مزیدخبریں