ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) ماں کی موت کی خبر سن کر بیٹا بھی چل بسا۔ نواحی گائوں بھاگو والی کا عارف 9بچوں کا باپ جو کہ شوگر کا مریض تھا اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل تھا ۔ عارف کو جب اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ملی تو صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے وہ بھی چند گھنٹوں بعد اللہ کو پیارا ہوگیا۔