لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سے زرعی آمدن ٹیکس وصولی روک دی۔ درخواست گزار نصراللہ دریشک نے زرعی آمدن ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ مال کو زرعی آمدن ٹیکس کی وصولی کا کوئی قانونی اختیار نہیں اور محکمہ مال اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت پر عبوری حکم امتناعی کے ذریعے درخواست گزار کی حد تک ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔