عدالتیں گناہ کبیرہ میں طلب کر چکی ہیں، عمران امریکہ نہ جائیں: پرویز رشید

Sep 17, 2016

اسلام آباد (نوائے و قت رپورٹ+ ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ پرویز رشید نے کہا ہے کہ امریکی عدالتیں عمران خان کو گناہ کبیرہ پر طلب کر چکی ہیں ¾ خان صاحب پاکستانی قوم کی نمائندگی کےلئے امریکہ نہ جائیں ¾ وزیر اعظم کانام پانامہ پیپرز میں نہیں، تحریک انصاف کے سربراہ اللہ کا خوف کریں اور سچ بولیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ملک کی کیا خدمت کریں گے اور عام پاکستانی بھی عمران خان کی وجہ سے بے کردار اور مضحکہ خیز تصور کئے جائیں گے۔ اس قسم کے شرمناک عمل بیرونی دنیا خصوصاً امریکہ جیسے ملک میں قابل قبول نہیں۔ اس لئے عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی قوم کی نمائندگی کےلئے امریکہ نہ جائیں کیونکہ امریکی عدالتیں انہیں پیش ہونے کے لئے طلب کر لیں گی اور کہیں گی کہ عمران خان حاضر ہو جاﺅ‘ اس لئے عمران خان اللہ کا خوف کریں اور سچ بولیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں تاہم عمران خان اور جہانگیر ترین سمیت ان کے ساتھیوں کے نام آف شور کمپنیوں میں آئے ہیں۔

پرویز رشید

مزیدخبریں