رائیونڈ جانا عمران کا اپنا فیصلہ، لانگ مارچ میں ساتھ نہیں دینگے: خورشید شاہ

میرپور ماتھیلو/ گھوٹکی (نامہ نگار+ آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اس وقت فاروق ستار اور لندن گروپ میں بٹ چکی ہے اور دونوں کا میدان کراچی ہے چھ ماہ کے اندر پتہ چل جائے گا کہ اصل متحدہ کون سی ہے اور کراچی کے عوام کس کے ساتھ نہیں وہ میرپور ماتھیلو میں ماڈل پولیس سٹیشن کے مختصر دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رائے ونڈ لانگ مارچ میں ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے یہ پی پی پی کے پالیسی میں نہیں کہ وہ کس کے گھر کی جانب لانگ مارچ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل سپیکر کو اطلاع دینا اور اجازت لینا لازمی ہے۔ پی پی پی اکتوبر میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔ آن لائن کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ انتظار کریں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،فاروق ستار کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم لندن اور پاکستان واضح ہوگئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کا کوئی علم نہیں۔ رائیونڈ جانا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے۔ صباح نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس بہت بڑی کرپشن ہے۔ نواز شریف پر سنگین الزمات ہیں، وہ ان سے بری ہوکر واپس آجائیں تو ان کاقد بڑھے گا۔ رحیم یارخان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آنے جانے والی چیز ہے، جمہوریت بچانے کے لئے سسٹم اورپارلیمنٹ کو قائم رہنا چاہئے۔ طاہر القادری نے کہاتھا لانگ مارچ کریں گے پھر اچانک واپس چلے جانا، شکوک و شہبات پیدا کرتا ہے۔
خورشید شاہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...