بیجنگ(آئی این پی) کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی کے نائب وزیر لی جون نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دے گا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی اور چینی قوم کے شاندار مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے، چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی موثر تکمیل سے پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر بننے میں معاونت فراہم کرتا رہے گا،باہمی تعاون اور تبادلوں کے فروغ میں دونوں اقوام کا فائدہ ہے، سٹریٹیجک شراکت داری اہداف کے حصول کیلئے ناگزیر ہے، راہداری منصوبہ کے آسان اہداف کو پہلے مشکل اہداف کو بعد میں حاصل کیا جائے گا۔ راہداری منصوبہ کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اقتصادی راہداری ایک عظیم سرمایہ کاری ہے،جسے باہمی تعاون کے تحت چین نے پاکستان میں شروع کیا ہے،اس منصوبہ سے پاکستان اور چین کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے یہ دونوں طرف کے عوام کا معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ راہداری منصوبہ کے حوالے سے فعال مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ منصوبہ سے خطے میں معاشی شرح نمو اور انفراسٹرکچر کی تعمیروترقی کو فروغ مل رہا ہے، یہ ون بیلٹ ون روڈ کا علمبردار منصوبہ ہے جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، صنعتی شعبہ کی تعمیروترقی اور آزادانہ تجارتی زونز کا قیام شامل ہے، راہداری منصوبہ چین کی دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ سازی قائم کرے گا، پاکستان اور چین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے بارے میں کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چین کے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات مستحکم ہیں۔ چین کی خواہش ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرے، چین افغان قیادت میں ہونے والے امن عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چین اور پاکستان کی افغانستان میں امن کیلئے کاوشیں خوشحالی کو یقینی بنائیں گی۔
چین