مہمند ایجنسی،خود کش حملے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 30ہوگئی، نماز جنازہ ادا،علاقےمیں کرفیو نافذ

Sep 17, 2016 | 14:16

ویب ڈیسک

مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں گزشتہ روز مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں جاں بحق نمازیوں کی تعداد 30ہو گئی۔ جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقہ پائی خان کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں. جس کے بعد جاں بحق نمازیوں کی تعداد 30ہو گئی ہے۔دوسری جانب مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ انبار میں حملہ کرنے والے مبینہ خود کش بمبار کے جسم کے اعضاءشناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20سال کے قریب ہے۔

مزیدخبریں