کراچی (لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما کا میں کسی روز پاجامہ اتاروں گا ۔میں بولنا نہیں چاہتا کہ 25 سال میں کیا ہوا ہے۔کوئی غیر سیاسی نہیں ہوتا ،یہاں سب سیاسی ہیں ۔ ماحولیاتی صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ اری ہے ۔ہم سمندر اور نباتات کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ۔لوگوں سے کہتاہوں کہ جو درخت کاٹے آپ اس کا ہاتھ پکڑ لیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے ہفتہ کو ساحل سمندر پر کلین اپ کوسٹل مہم کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ا س وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دریاؤں ،ڈیمز اور سمندر میں کچرا پھینکا جارہا ہے ۔ایک وقت میں ساحل اتنا صاف تھا کہ مچھلیاں نظر آتی تھیں لیکن اب یہ حالت ہے کہ ہرطرف بدبو اور گند کا راج ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس مہم کا مقصد سمندر کو صرف ایک دن صاف رکھنا نہیں ہے ۔یہ عمل پورے سال جاری رہناچاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ساحلی پٹی پر مینگروز کے درخت لگارہے ہیں ۔12میل کا علاقہ صوبوں کی ذمہ داری ہے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاناما کیس میں نواز شریف کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی دن پاناما کا پاجاما بھی اتاروں گا۔
مشاہد اللہ خان