پاکستان،امریکہ مستقبل میں مشترکہ چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرینگے:اعزاز چوہدری

Sep 17, 2017

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ ملکر مستقبل میں تمام مشترکہ چیلنجوں کا ملکر مقابلہ کرینگے ۔وہ ہفتہ کو واشنگٹن میں ورلڈ افیئرز کونسل کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر کونسل ارکان کو پاکستان کی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دے رہے تھے ۔ یہ ایونٹ ورلڈ افیئرز کونسل کے ’’ایمبیسی سیریز‘‘ پروگرام کا حصہ تھا جس میں کونسل کے ارکان واشنگٹن میں تعینات سفارتکاروں بات چیت کرتے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ورلڈ افیئر کونسل کے صدر ٹونی کولی فوسٹر نے مہمان نوازی پر پاکستانی مشن کا شکریہ ادا کیا۔
اعزاز چوہدری

مزیدخبریں