لاہور(اے این این ) نیب لاہور نے اسلام آباد احتساب بیورو کو آگاہ کیا ہے کہ نوازشریف، حسن اور حسین نواز کو جاری ہونے والے سمن جاتی عمرہ کے سکیورٹی افسر نے وصول کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نواز کو 2 ریفرنسوں العزیزیہ سٹیل ملز اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے اندرون و بیرون ممالک اربوں روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے ریفرنسز پر سمن جاری کر کے ذاتی حیثیت میں منگل 19ستمبر جب کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بدھ 20 ستمبر کو طلب کیا ہے اور عدالت نے شریف فیملی کے سمن ان کی لاہور میں دونوں رہائش گاہوں ماڈل ٹاون اور جاتی عمرہ کے پتہ جات پر بھیجے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ملزمان19 ستمبر بروز منگل احتساب عدالت میں حاضر ہو کر خود پر لگے الزامات کا جواب دیں۔جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار کوجاری ہونے والا نوٹس ان کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا جس میں انھیں صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
سمن