عوام شیر پر مہر لگا کر نوازشریف پر اظہار اعتماد کرینگے: مریم اورنگزیب

Sep 17, 2017

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 120کی عوام ایک مرتبہ پھر شیر پر مہر لگائیں گے۔ عوام ثابت کر دیں گے کہ انہیں اپنے قائد محمد نوازشریف پر اعتماد ہے ، عوام ایک دفعہ پھر پھر افراتفری، اشتعال انگیزی اور جھوٹ بولنے والوں کو مسترد کرے گی۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیر ووٹ کے تقدس اور عزت کی بحالی کےلئے نکلیں گے۔ آج کے معرکے میں وہی جماعت جیتے گی جس نے قائد کے پاکستان سے اندھیرے مٹائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ لڑنے والی اور سڑکوں کے جال بچھانے والی جماعت کامیاب ہوگی، آج انشاءاللہ آنے والی نسلوں کو سی پیک کا تحفہ دینے والے کامیاب ہوں گے ۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں