بریڈفورڈ/ ایکرنگٹن/ اولڈھم (این این آئی) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کو اسلئے بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے سمندر پار کشمیریوں کو متحد کرنا ہے اور پاکستان کے آئندہ انتخابات میں عمران خان کی نہ صرف سیاسی بلکہ مالی معاونت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں یہاں پر مقیم کشمیری بھی عمران خان کا اسی طرح ساتھ دیں گے جس طرح کہ پاکستان میں مقیم پچاس لاکھ کشمیری اپنے ووٹ کے ذریعے اہم کردار ادا کریں گے۔ آئندہ الیکشن میں کشمیر اہم ایشو ہوگا۔ ہم عمران خان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برطانیہ کے شہروں بریڈفورڈ، ایکرنگٹن اور اولڈھم میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے پی ٹی آئی کو مضبوط کرنا ضروری ہے: بیرسٹر سلطان محمودچودھری
Sep 17, 2017