ترکی‘ روس اور ایران کا شام میں سیف زون سمجھوتے پر اتفاق

آستانہ (صباح نیوز + این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ترکی، روس اور ایران نے امن بات چیت کے دوران شام کے گرد و نواح میں کشیدگی سے پاک دیگر زونز پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے سیف زون کے قیام اور ان کے درمیان رابطے کا مرکز قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی اتحادی فورس کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور میں روسی اور شامی فوج نے حملے کئے ہیں۔ امریکی اتحادی ملیشیا کے 6 ارکان زخمی ہو گئے۔ القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے شام میں مسلح گروپوں کو تاکید کی ہے کہ وہ شام کی سرزمین پر جہاد کے مرکزی مقصد پر توجہ مرکوز رکھیں اوروہ کسی طور بھی روس اور امریکہ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ قبول نہ کریں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ایک نئی صوتی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔ اس ٹیپ میں حمزہ نے شام میں جنگجو گروپوں کے درمیان مصالحت پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ ان گروپوں میں تحریر الشام اورجیش الاحرارجیسی تنظیمیں شامل ہیں۔حمزہ بن لادن کی گفتگو میں اس مداخلت کا بھی ذکر آیا ہے جو اس نے ابو محمد الجولانی کے ہیء تحریر الشام کے منحرف شرعی قاضیوں عبد اللہ المحیسنی اورمصلح العلیانی کے ساتھ اختلاف کو حل کرانے کے واسطے کی تھی۔عبداللہ المحیسنی اور مصلح العلیانی نے کچھ عرصہ قبل جاری بیان میں ہی تحریر الشام سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں افراد نے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے باور کرایا کہ وہ جس مقصد کے لیے تنظیم میں شامل ہوئے تھے انہیں پورا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...