جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کی تقریر مخالفین کیلئے انتہائی سخت ہوگی: نکی ہیلی

واشنگٹن (آئی این پی )اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی سے تقریر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ دوستوں کو گلے لگائیں گے جبکہ مخالفین کے لیے یہ ایک انتہائی سخت تقریر ہو گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 ستمبر سے جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس کے آغاز پر جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ ٹرمپ اپنی تقریر میں شمالی کوریائی جوہری ہتھیار سازی کو خاص طور پر اپنی تقریر کا موضوع بنانا چاہتے ہیں۔ اس اجلاس کے حاشیے میں امریکی صدر ایشیا، مشرقِ وسطی اور یورپ کے لیڈران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے لیے دی جانے والی سالانہ امریکی گرانٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن