کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں نے اپنے 8 ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ٹوبہ نوحکانی میں کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے کمانڈروں وڈیرہ عبداللہ اور نور محمد عرف چھوٹا وڈیرہ نے اپنے 8 ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی رہنما وڈیرہ محمد اسماعیل پہاڑی اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی موجودگی میںہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ یہ کمانڈر سکیورٹی فورسز، گیس پائپ لائنو ں اور سرکاری نتصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق فراریوں نے کہا کہ پہاڑوں پر لاحاصل اور بے مقصد جنگ لڑنے والے بھائی واپس آجائیں۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام کے رہنما سابق سینیٹر ہیمن داس کا بیٹے وکی کمار چار ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔ وکی کمار کو نا معلوم اغواکاروں نے ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا کرلیا تھا۔ سابق سینیٹر ہیمن داس نے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور گھر پہنچ گئے ہیں۔