نوازشریف قوم کا پیسہ باہر لے گئے‘ ملک قرضوں پر چلتا رہا: پرویزخٹک

Sep 17, 2017

(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف پوچھتے ہیں کہ اُنہیں کیوں نکالا گیا ،نواز شریف بتائیں کہ انہوںنے دُنیا بھر میں جائیدادیں کہاں سے بنائیں ، نکالے جانے کا جواب اُنہیں خود ہی مل جائے گا،حکمران اداروں کے نگران ہوتے ہیں تاکہ کوئی غلط کام نہ ہو مگر سیاسی مجرموں نے اپنے مفاد کیلئے اداروں میں مداخلت کے ذریعے ایک عجیب ڈرامہ رچایا،عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ،ملک قرضوں پر چلاتے رہے جس کے نتیجے میں پاکستان کھربوں کا مقروض بن گیا،اب وقت ہے کہ قوم عوامی وسائل کے لٹیروں اور ملک کے خیر خواہوں میں فرق کرے، اپنے حق کیلئے لڑنا سیکھے ،درست کی حمایت کریں اور غلط کاریوں کا راستہ روکیں ورنہ خوشحالی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،اگر قوم خود کو ٹھیک کرے اورایماندار قیادت کو آگے لائے تو امریکہ کی مدد کی ضرورت نہیں،بیرون ملک پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان میں لانے کیلئے تیار ہیںمگر ایماندار قیادت کے منتظر ہیں،یہ امر خوش آئند ہے کہ نوجوانوں کی سوچ روایتی سیاستدانوں سے مختلف ہے جنہوںنے لٹیروں کے خلاف عمران خان کی ایماندار قیاد ت پر اعتماد کیا، نوجوان لوٹ مار کے خلاف ڈٹ جائیں ،عمران خان کے آنے کی دیر ہے پھر تماشا دیکھیں لٹیروں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔وہ جمعہ کو یونین کونسل خدرزئی پبی نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

مزیدخبریں