نئے عدالتی ہفتہ کیلئے بنچ تشکیل

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں کل سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔ پہلابینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر 2 جسٹس گلزار احمد، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر تین جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس سجادعلی شاہ پر مشتمل ہے بینچ نمبر 4جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے جبکہ بنیچ نمبر5جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے ، یاد رہے کہ بدھ سے بینچوں کی تشکیل تبدیل ہوجائے گی کیونکہ بدھ سے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا اس بینچ کے دیگر دو ممبران جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن