محسن وال (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کی آٹھ سالہ بہن کو پنچائت نے ونی کر دیا، سات ملزم گرفتار جبکہ سرپنچ اور نکاح پڑھانے والا مولوی فرار ہو گئے۔میاں چنوں کے نواحی علاقہ موضع بھوپڑی آیا کھیڑا کے رہائشی رفیع اللہ نے اللہ معافی کو گھر سے بھگا کر پسند کی شادی کی جس پر پنچائت بلائی گئی۔ پنچائتوں نے فیصلہ کیا کہ محمد شفیع کی 8 سالہ بیٹی شمائلہ کا نکاح پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے بھائی نو سالہ عمران کے ساتھ کر دیا جائے ،جس پر مولوی تسکین نے بچی کا نکاح نوسالہ عمران کے ساتھ پڑھا دیا۔رمضان پسند کی شادی کرنیوالی دو بہنوں کو قتل کر چکا ہے۔
محسن وال: 8 سالہ بچی کو ونی کرنیوالی پنچائت میں شامل 7 ملزم گرفتار، سرپنچ، نکاح خواں فرار
Sep 17, 2017