کراچی(صباح نیوز)سندھ انسداد بد عنوانی عدالت نے کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو پر فردِ جرم عائد کردی، سماعت کے دوران ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا ، عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ہفتہ کوکراچی کی انسداد بدعنوانی عدالت میں محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو پر فردِ جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کردیا جس پرعدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فضل اللہ پیچوہو رکن قومی اسمبلی عذرا ف پیچوہو کے شوہر اور آصف زرداری کے برادر نسبتی ہیں۔، وہ سرکاری اساتذہ کی جبری برطرفی اور رشوت کے کیس میں اس وقت ضمانت پر ہیں۔
کرپشن کیس: سابق سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہوپر فرد جرم عائد
Sep 17, 2017